25 جون 2014 - 12:45
پی آئی اے پرواز پر فائرنگ ، ایک ہلاک ،دو زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اےکی پرواز پر لینڈ کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی ہے۔

ابنا: پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب طیارے پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے 3 منٹ بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔جبکہ واقعے میں طیارے کے انجن نمبر 2 اور طیارے کے سائیڈ میں گولیاں لگی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک خاتون مسافر جاں بحق جبکہ 2 اسٹیو رڈ زخمی ہوئے زخمی ہونے والے اسٹیورڈ اس وقت سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مسافر خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے ۔واقعے کے بعد فوری طور پر پشاور ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

.......

/169